1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نادال فرنچ اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

28 مئی 2009

عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی فرنچ اوپن کے تیسرے مرحلے کے لئے کولیفائی کر گئے ہیں۔ رافائل نادال نے Teimuraz Gabashvili کو شکست دے کر تیسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

https://p.dw.com/p/Hyt1
رافائل نادال ایونٹ میں اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیںتصویر: AP

رافائل نادال نے Teimuraz Gabashvili کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک، چھ چار اور چھ ایک سے بآسانی شکست دی۔ Gabashvili نے میچ میں سخت تگ و دو کی مگر وہ نادال کی طاقتور کا مقابلہ کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دئے۔

ایک اور مقابلے میں عالمی نمبر سات فرانسیسی کھلاڑی Gilles Simon نے بھی اپنے مدمقابل امریکی کھلاڑی رابرٹ کینڈرک کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ سیموں نے یہ مقابلہ سات پانچ، چھ صفر اور چھ ایک سے جیتا۔

اس سے قبل فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی دینارا سافینا اس وقت اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہیں۔ دینارا سافینا نے Vitalia Diatchenko کو شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی۔

دینارا سافینا نے اپنی ہم وطن Vitalia Diatchenko کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سافینا نےعالمی رینکنگ میں 15ویں نمبرکی کھلاڑی Vitalia Diatchenkoکوایک یک طرفہ مقابلے چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔