1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ناراض یوسف کی بورڈ اور کپتان پر تنقید

7 نومبر 2008

پاکستانی کرکٹ بورڈ سے ناراض سٹار کرکٹر محمد یوسف نے قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ اور کپتان کے غیر مناسب رویے کے باعث انہیں بھارتی کرکٹ لیگ، یعنی میں دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کرناپڑا

https://p.dw.com/p/FpFT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہےتصویر: AP

یوسف نے کہا کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے پیسے کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ محمد یوسف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کپتان شعیب ملک اور بورڈ نے انہیں آئی سی ایل میں شامل ہونے کے لئے مجبور کردیا ہے۔ یوسف نے کہا کہ برسوں سے ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اور کپتان ملک انہیں ٹیم میں دیکھنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔

یوسف نے حیدرآباد دکن میں ایک اخبار کے ساتھ انٹرویومیں مزید کہا کہ اگر بورڈ سینئیر کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرے گا تو اس کا نتیجہ یہی ہوگا، جیسا کہ ماضی میں بھی کئی سینئیر کھلاڑیوں کو آئی سی ایل میں شرکت کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

آئی سی ایل میں یوسف لاہور بادشاہ کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے غیر تسلیم شدہ بھارتی کرکٹ لیگ نے محمد یوسف کے خلاف دو ہزار سات میں دائر تمام کیسوں کو واپس لے لیا ہے۔

یوسف نے کہا کہ ان میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ قومی ٹیم کے لئے اپنی خدمات فراہم کرسکتے ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ کرکٹ بورڈ اور کپتان بھی انہیں ٹیم میں دیکھنا پسند کریں۔