1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نا اہلی فیصلہ اور پاکستان میں عوامی مظاہرے

26 فروری 2009

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کے ہزاروں حامیوں نے آج بھی شریف برادارن کی نااہلیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

https://p.dw.com/p/H248
لاہور میں عوام کی کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہےتصویر: AP

صوبہ پنجاب کے مشرقی شہر لاہور میں احتجاجی مظاہرین نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے اور سپریم کورٹ کے بدھ کے روز کئے گئے فیصلے کو سیاسی انتقام سے تعبیر کیا۔ لاہور میں تقریباً تین ہزار مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے سڑکوں پر نکل کر ٹائر جلائے اور وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عدالت کے ذریعے سیاسی حریفوں کے خلاف فیصلے کروارہی ہے۔

Parkistan Politik Sharif
نواز شریف نے شیخو پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتصویر: picture-alliance/ dpa

پولیس نے آج صوبائی اسمبلی کے ارد گرد حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کررکھے تھے تاکہ مسلم لیگ نواز کے ارکان کو وہاں جانے سے روکا جاسکے۔ مسلم لیگ نواز کے ایک رکن اسمبلی علی اصغر نے کہا کہ عوام کے نمائندوں کو اسمبلی کے اندر جانے سے روکنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

جمعرات کے روز مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے شیخوپورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور صدر زرداری کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اپنی نااہلی سے متعلق فیصلے کو سیاسی انتقام سے تعبیر کیا۔

Pakistan Demonstration von Nawaz Sharif Anhänger in Islamabad
اسلام آباد میں بھی لوگوں نے شریف برادران کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیاتصویر: AP

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی ان کے جلسے میں بڑی تعداد میں موجودگی ایک ریفرینڈم کی حیثیت رکھتی ہے اور عوام جعلی عدلیہ کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ آصف علی زرداری قوم تمہاری چالاکی کو شمجھ چکی ہے۔‘‘

پاکستانی سپریم کورٹ نے بدھ کو مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلیت کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد دو ماہ کے لئے پنجاب میں گورنر راج بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔