1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ندال نے اپنا پہلا ومبلڈن جیت لیا

7 جولائی 2008

اتوار کو کھیلے گئے ومبلڈن کے مردوں کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی اور کلے کورٹ کے ماہر رفائل ندال نے سوئیڈن کے کھلاڑی اور دفاعی چیمپئین راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EXPG
رفائل ندال بورگ کے بعد ایک ہی برس لگاتار فرینچ اوپن اور ومبلڈن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیںتصویر: AP

ندال ماضی کے ٹینس اسٹار بیورن بورگ کے بعد پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی برس لگاتار فرینچ اوپن او ر ومبلڈن جیتا ہے۔ راجرر فیڈرر چھٹی مرتبہ لگاتار ومبلڈن جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکے۔


رفائل ندال جدید دور کی ٹینس کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے کلے کورٹ کے علاوہ گراس کورٹ پر بھی اپنا سکّہ جما لیا ہے۔ راجرر فیڈرر تمام تر کوششوں کے با وجود کبھی کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرینچ اوپن نہیں جیت سکے۔

BdT USA US Open in New York Roger Federer
کیا راجر فیڈرر کی ٹینس پر حکمرانی روبہِ زوال ہے؟تصویر: AP



ندال اور فیڈرر کا آمنا سامنا پچھلے دو ومبلڈن فائنلز میںبھی ہوا تھا اور ان دونوں فائنلز میں راجرر فیڈرر نے ندال کو شکست دے دی تھی۔


مزکورہ فائنل مقابلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور اس درمیان بارش کی وجہ سے کئی مرتبہ میچ روکنا پڑا۔ پانچ سیٹس پر محیط اس میچ کے پہلے دو سیٹس ندال نے جیتے تاہم فیڈرر نے تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر کھیل کو پانچویں سیٹ میں دھکیل دیا۔ آخری سیٹ ندال نے ایک سخت مقابلے کے بعد نو سات سے جیتا۔