1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نرگس طوفان کے باوجود میانمار میں ریفرنڈم؟

Geelani, Gowhar9 مئی 2008

میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے ینگون فضائی اڈے پر بین الاقوامی امدادی سامان کو اپنے قبضے میں لینے کے باوجود اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک نے متاثرین کے لئے امداد دوبارہ میانمار روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DxZ0
نرگس طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک کی امدادتصویر: AP

دوسری جانب طوفان کی تباہ کاریوں کے باوجود میانمار حکومت ہفتے کے روز پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت ملک میں ریفرنڈم کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

Volkabstimmung in Myanmar
میانمار میں دس مئی کو ہونے والے ریفرنڈم کے احتجاج میں تھائی لینڈ کے سفارتخانے کے سامنبے مُظاہرےتصویر: AP

فوجی حکومت نے جمعہ کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا کہ انہیں حب الوطنی کے جزبے کے تحت ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کرنی چاہیئے۔ایک ٹیلی ویژن پیغام میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ فوج کی طرف سے تیار کردہ ملکی آئین کے لئے کرائے جانے والے اس ریفرنڈم میں حصہ لیں۔مذکورہ پیغام میں تاہم نرگس طوفان کی تباہ کاریوں کا کوئی تذکرہ نہیں تھا۔

ینگون میں بسنے والے پچاس لاکھ شہریوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ فوجی حکومت قیامت خیز نرگس طوفان کے باوجود ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے۔تاہم جنتا نے طوفان سے بری طرح متاثرہ جنوبی علاقوں میں یہ ریفرنڈم آئیندہ دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

مجوزہ ریفرنڈم سے قبل میانمار میں سن انیس سو نوے میں انتخابات منعقد ہوئے تھے جن میں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے زبردست کامیابی حاصل کرکے فوجی جرنیلوں کو شکست دی تھی۔

میانمار حکومت کے مخالفین کے خیال میں فوجی جرنیل ریفرنڈم سے قبل ملک میں غیر ملکی امدادی کارکنوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

جمعہ کے روز خوراک کے عالمی پروگرام‘ نے خوراک لے جانے والے اپنے دو امدادی طیاروں کو میانمار روانہ کیا تھا لیکن فوجی حکومت نے ینگون ائیر پورٹ پر امدادی سامان کو اپنے قبضے میں کرلیا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے پروگرام کے عین مطابق مذید دو امدادی طیاروں کو ہفتےکے روز میانمار روانہ کرے گا۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کو بھیجے گئے امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے میانمار حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔ اس فیصلے سے قبل اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک نے اپنے امدادی طیاروں کو روکنے کی بات کی تھی۔

USA Verteidigungsminister Robert Gates
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹستصویر: AP

ادھرامریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے میانمار میں طوفان سے متاثرہ افراد کی امداد اور راحت کے لئے اپنی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔گیٹس نے کہا کہ ناگہانی آفات کے موقعوں پر صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے سے بہت بڑا فرق پڑتا ہے اور فائدہ بھی ہوتا ہے۔