1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف ضمنی انتخابات کے لیے نا اہل: لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا فیصلہ

23 جون 2008

لاہور ہائی کورٹ کے ایک تین رکنی فل بینچ نے سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور مسلم لیگ نواز گروپ کے قائد میاں نواز شریف کو انتخابات میں حصّہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EPUO
تصویر: AP
لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے بھائی میاں شہباز شریف کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر اس وقت تک براجمان رہ سکتے ہیں جب تک کہ ان کی اہلیت سے متعلق تمام اعتراضات پر حتمی فیصلہ نہیں سنا دیا جاتا۔ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے امتیاز گل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کہ بعد یہ تاثر زائل ہو گیا ہے کہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ججوں کی بحالی کے حوالے سے کچھ لو اور کچھ دو جیسا سمجھوتہ ہو گیا ہے۔