1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نو منتخب کابینہ نے احتجاج کرتے ہوئے حلف اٹھا لیا

31 مارچ 2008

پاکستان میں نو منتخب وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ ابتدائی طور پر چوبیس رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں صدر پرویز مشرف سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے نامزد وزراءنے صدر مشرف کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھیں تھیں ۔

https://p.dw.com/p/DYCw

معروف سیاسی تجزیہ نگار اور صحافی نذیر ناجی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد وزراءنہ صرف ناتجربہ کار ہیں بلکہ وہ کسی طرح سے بھی مسلم لیگ ن کے نامزد وزراء کا مقابلہ نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے ڈوےچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے تو وزیر اعظم بھی بہت کمزور بنایا گیا جو مسلم لیگ ن کے تجربہ کار اور ذہین وزراء کا مقابلہ نہیں کر سکے گا ۔