1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نو ہزار کرپٹ ججوں کی برطرفی چاہتا ہوں، یوکرائنی وزیر اعظم

مقبول ملک23 اکتوبر 2015

بحران ز دہ یورپی ملک یوکرائن کے وزیر اعظم آرسینی یاتسینی یُک نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں رشوت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں اور نو ہزار جج ایسے ہیں جنہیں وہ کرپشن کے الزام میں برطرف کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

https://p.dw.com/p/1GtQq
Symbolbild Korruption
تصویر: Fotolia/Natalia D.

جرمنی کے اپنے ایک دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ مل کر جمعہ تئیس اکتوبر کے روز ایک بزنس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یوکرائن میں نو ہزار ججوں پر بدعنوانی میں ملوث ہونےکا شبہ ہے، کییف حکومت رشوت اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور ایسا صرف لفظاﹰ ہی نہیں بلکہ عملی طور پر کیا جا رہا ہے۔‘‘

آرسینی یاتسینی یُک نے کہا، ’’ہمیں اپنے ہاں عدلیہ میں شدید نوعیت کی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔‘‘ یوکرائنی سربراہ حکومت نے واضح کیا کہ ان کی حکومت ملکی عدالتوں کے ایسے ججوں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی کاوشوں میں ہے، جنہوں نے ’کرپشن کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ‘ کیا ہے۔

وزیر اعظم یاتسینی یُک نے اس جرمن یوکرائنی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کییف حکومت اگلے برس یکم جنوری سے یورپی یونین کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ اس کانفرنس سے جرمن چانسلر میرکل نے بھی خطاب کیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید