1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیویارک سٹی میں آگ لگنے سے بارہ افراد ہلاک

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
29 دسمبر 2017

 نیویارک سٹی کی ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث چار بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2q70H
New York Bronx Feuer
تصویر: Reuters/A. Alfiky

آگ بجھانے والے عملے کے مطابق ربع صدی میں لگنے والی اب تک کی سب سے جان لیوا آگ کے اس حادثے کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نیویارک کے میئر بل ڈی بلیزیو کے ہمراہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے سٹی فائر کمشنر ڈینئیل نِگرو نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر شام سات بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے جلد ہی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نگرو کے مطابق یہ ایک نہایت ناقابل بیان سانحہ ہے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

New York Bronx Feuer
تصویر: picture-alliance/AP/F. Franklin II

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چار مرد اور چار خواتین سمیت چار بچے شامل ہیں۔ ان بچوں کی عمریں ایک سے سات سال کے درمیان ہیں۔ نیویارک سٹی میئر کے مطابق ذخمی ہونے والے چار افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پانے کے لیے 170 فائر فائٹرز کئی گھنٹے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے۔ رہائشی عمارت میں سے بارہ افراد کو زندہ باہر نکا لیا گیا۔

سٹی فائر کمشنر ڈینئیل نِگرو کے مطابق مرنے والوں کی عمریں ایک سے پچاس سال کے درمیان ہیں اور وہ عمارت کی مختلف منزلوں پر رہائش پذیر تھے۔

New York Bronx Feuer
تصویر: Reuters/A. Alfiky

سن 1990 کے بعد نیویارک سٹی میں آگ لگنے سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ ستائیس برس قبل ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر ستاسی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

نیویارک سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں میں کمی آئی اور سن 2016 میں 48 اموات ہوئی تھیں۔ یہ تعداد گزشتہ ایک سو برسوں کے دوران سب سے کم ہے۔

سویڈن میں مسلمانوں کی ایک اور مسجد آتشزنی کی زد میں