1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیٹو کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں؟

17 جون 2008

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے مرکزی کردار امریکہ اور اتحادی ملک پاکستان کے درمیان تعلقات میں ابتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/EKpp
افغانستان سے ملحق مہمند ایجنسی میں نیٹو افواج کے ایک حملے میں کم از کم گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھےتصویر: picture-alliance/ dpa
گزشتہ دنوں مہمند ایجنسی میں نیٹو افواج کے میزائل حملے سے گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ یہ حملہ اس نے عسکریت پسندوں کی جانب سے نیٹو افواج پر حملے کے جواب میں کیا تھا۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حملے پر احتجاج کے ساتھ اس معاملے کی مشترکہ تحقیقات کراوانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ امریکی زرائع کے مطابق نیٹو افواج کی ایک ٹیم مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستانی حکّام نے نیٹو کی ٹیم کی پاکستان آمد کی تردید کی ہے۔