1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

واس چار سو وکٹیں لینے میں کامیاب

عاطف توقیر27 اگست 2008

چمندا واس دنیائے کرکٹ کے چوتھے بالر ہیں جنہوں نے چار سو یا زائد وکٹیں حاصل کیں۔

https://p.dw.com/p/F61m
تصویر: AP



سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری پانچ روزہ ون ڈے سیریز میں چمندا واس نے یہ اعزاز بھارتی بلے باز یوراج کی وکٹ حاصل کر کے حاصل کیا۔

ان سے پہلے سری لنکا کے مرلی دھرن، پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


چمندا واس دنیائے کرکٹ میں ایک میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد بالر ہیں۔ انہوں نے 2001 میں زمبابوے کے خلاف 19 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔


چونتیس سالہ چمندا واس 322 ایک روزہ میچوں میں دو بار ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔


تاہم اس ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں چمندا واس کا یہ اعزاز سری لنکا کو ہار سے نہ بچا پایا اور بھارت یہ میچ جیت کر پانچ روزہ میچوں کی اس سیریز میں تین ۔ ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا