1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

واشنگٹن: ٹرینوں کے تصادم میں نو افراد ہلاک

رپورٹ:ندیم گل، ادارت: عاطف بلوچ23 جون 2009

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دو میٹرو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔

https://p.dw.com/p/IWwO
تصویر: AP

حکام کے مطابق حادثہ شام کو رش کے اوقات میں فورٹ ٹوٹین اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں شہر کے شمال مشرقی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین کھڑی ہوئی ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی۔ یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں دونوں ٹرینوں کی بوگیاں اوپر نیچے تھیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں فورا شروع ہوکر دی گئی ہیں۔ بعض بوگیاں پچک گئی جس کے باعث مسافروں کو نکالنے کے لئے بوگیوں کو کاٹنا پڑا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹرین کی خاتون ڈرائیور بھی شامل ہے۔

Portrait Barack Obama
صدر اوباما حادثے پر دُکھیتصویر: AP

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا، یہ امر یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

واشنگٹن کے میئر اڈریان فینٹی نے اسے شہر کے میٹرو ریل سسٹم کی 33 سالہ تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اض‍افہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے واشنگٹن کے ٹرین حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےایک بیان میں کہا کہ وہ اور ‌خاتون اوّل مشعل اوباما اس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دُکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی تسلی کے لئے دُعا گو ہیں۔

انہوں نے جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچنے والی امدادی ٹیموں کے حوصلے کی بھی داد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کا عملہ شہر کے میئر کے دفتر کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ میٹرو امریکہ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام ہے۔ اس کے مسافروں میں وائٹ ہاؤس کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔