1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

والٹر شیل کی رحلت

عابد حسین24 اگست 2016

سابقہ مغربی جرمنی کے صدر والٹر شیل آج بدھ کے روز رحلت کر گئے ہیں۔ اُن کا تعلق فری ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔

https://p.dw.com/p/1Jp7q
تصویر: Imago/Sven Simon

جرمن اتحاد سے قبل کے سابقہ مغربی جرمنی کے صدر والٹر شیل آج بدھ کے روز 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اُن کا تعلق آزاد تجارتی پالیسی کی حامل فری ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ وہ مغربی جرمنی کے مشہور چانسلر ولی برانٹ کے دور میں وزیر خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے تھے۔

وہ سن 1974 سے سن 1979 تک مغربی جرمنی کے صدر رہے تھے۔ شیل نے مشرقی یورپ کے ساتھ مصالحت اور کلیدی سمجھوتوں کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اِس دوران انہوں نے سابقہ سوویت یونین اور پولینڈ کے ساتھ مختلف معاملات پر مذاکراتی سلسلے کو جاری رکھا تھا۔ کمیونسٹ مشرقی یورپ کے ساتھ یہ مذاکراتی سلسلہ بعد میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار پایا تھا۔

Deutschland ehemaliger Bundespräsident Walter Scheel, FDP
وہ مغربی جرمنی کے مشہور چانسلر ولی برانٹ کے دور میں وزیر خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے تھäتصویر: Imago/Sven Simon

انہوں نے نو دن تک ولی برانٹ کے مستعفی ہونے کے بعد جرمن چانسلر کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔ ولی برانٹ کو جاسوسی کے ایک اسکینڈل کے تحت مستعفی ہونا پڑا تھا۔

جرمن صدر یوآخم گاؤک نے رحلت پا جانے والے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی براعظم کے لیے اُن کی خدمات کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جرمن وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائر نے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بیان میں والٹر شیل کو جرمنی کی مشرقی یورپی سفارتکاری کے معمار قرار دیا۔

وہ آٹھ جولائی سن 1919 میں جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر زولنگن میں پیدا ہوئے تھے۔