1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ: یورپی گروپس

31 مارچ 2009

سن دو ہزاردس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچ مختلف ملکوں میں جاری ہیں۔ یہ عالمی کپ جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے شروع ہونے میں چار سو چھتیس دِن باقی ہیں۔

https://p.dw.com/p/HMQ3
جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال عالمی کپ کا لوگو

جنوبی افریقہ کی میزبانی میں کھیلے جانے والے فٹ بال عالمی کپ کے لئے ٹیموں کے کوالیفائی کرنے والے مرحلے کے میچ یورپ سے لے کر لاطینی امریکہ اور ایشیاء سے لے کر افریقی ملکوں تک جاری ہیں۔ یہ وقفوں وقفوں سے شیڈیول ہیں۔

WM Qualifikation Deutschland Liechtenstein Jubel beim deutschen Team
ورلڈ کپ کوالفائنگ راؤنڈ میں جرمن کھلاڑی گول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے۔تصویر: AP

اِنہی میں آج افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم بائیس افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب پانچ بار کا عالمی چیمپیئن برازیل اپنے گروپ میں ابھی بھی کوالفائی کرنے والی سٹیج کی جدوجہد میں ہے۔ یورپ میں جرمنی کی اپنے گروپ میں خاصی اچھی پوزیشن ہے۔ یورپی گروپوں کی صورت حال کچھ یوں ہے:

گروپ ایک

ٹیمیں: مالٹا، ڈنمارک، البانیہ، ہنگری، پرتگال، سویڈن

ڈنمارک گروپ لیڈر ہے، اُس نے چار میچ کھیل کر دس پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ ہنگری نے پانچ میچ کھیل کر دس پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

گروپ دو

BdT: Fussball Pille und Pokal der Fussball-Weltmeisterschaft 2006
عالمی فٹ بال کپ اور سن دو ہزار چھ کے ورلڈ کپ کا میسکوٹتصویر: AP

ٹیمیں: لکسمبرگ، لٹویا، مولدوا، سوئٹزر لینڈ، اسرائیل، یونان

یونان کی ٹیم نے پانچ میچ کھیل کر دس پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ اِسی طرح سوئٹزر لینڈ ہے مگر گول اوسط۔ کی بنیاد پر وہ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اِس گروپ میں اسرائیل کی نو پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔

گروپ تین

ٹیمیں:شمالی آئر لینڈ، پولینڈ، سلووانیا، چیک جمہوریہ، ساوواکیا، سان مارینو

شمالی آسر لینڈ کی ٹیم اِس گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

گروپ چار

ٹیمیں: جرمنی، روس، ویلز، لیشٹن شٹائن، آزربائجان، فن لینڈ

جرمنی اپنے گروپ میں خاصی مستحکم پوزیشن پر ہے۔ اُس کے بعد روس کی ٹیم ہے۔ جرمن ٹیم اگلا میچ ویلز کے خلای بدھ، پہلی مارچ کو کھیل رہی ہے۔

گروپ پانچ

ٹیمیں:آرمینیا، ایسٹونیا، بیلجیئم، بوسنیا ہیرزیگووینا، سپین، ترکی،

گروپ پانچ میں سپین کی ٹیم ٹاپ پر ہے۔

گروپ چھ

ٹیمیں: کروشیا، انگلینڈ، یوکرائن ، بیلا روس، اندورا، کزاکستان

اِس گروپ میں انگلینڈ کی ٹیم کو سبقت حاصل ہے۔ لیکن اِس گروپ میں کافی میچ باقی ہیں اور گروپ لیڈر کوئی اور بن سکتا ہے۔

گروپ سات

ٹیمیں:سیربیا، لتھواینیا، فرانس، آسٹریا، رومانیہ، فارو جزائر

سیربیا کی ٹیم بارہ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔فرانس کی پوزیشن تیسری ہے۔

گروپ آٹھ

ٹیمیں: اٹلی، آئر لینڈ، بلغاریہ، قبرص، مانٹی نیگرو، جورجیا

گروپ آٹھ میں اٹلی کی پوزیشن پہلی ہے۔ اُس کے تیرہ پوائنٹ ہیں۔

گروپ نو

ٹیمیں: ہالینڈ، آئس لینڈ، سکاٹ لینڈ، مقدونیہ، ناروے

ہالینڈ کی ٹیم اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

ٹیموں کی اوپر بتائی گئی پوزیشن اٹھائیس مارچ تک کھیلے گئے میچوں کے مطابق ہے جو اگلے میچوں کے بعد تبدیل ہو سکتی ہے۔