1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں کے لئےجرمن قومی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کا عمل

20 مارچ 2009

ساری دنیا میں اگلے سال کے عالمی فٹ بال کپ کے لئے کوالفائنگ میچوں کے سلسلہ جاری ہے۔ یہ میچ مختلف الاقوات میں شیڈیول ہیں تا کہ ملکوں کے اندو جاری قومی لیگ کا عمل متاثر نہ ہو۔ جرمنی اِس اہم مرحلے کے دو میچ کھیلنے والا ہے۔

https://p.dw.com/p/HGB8
جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ،Joachim Loewتصویر: AP

اگلے سال جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال عالمی کپ کے کوالیفائینگ مرحلے میں دو میچوں کے لئے جرمن ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں بتیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اِن میں فارورڈ کھلاڑی پوڈولسکی کا نام بھی شامل ہے۔ پوڈولسکی کو فروری میں ناروے کے حلاف دوستانہ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ یہ دوستانہ میچ جرمنی ایک گول سے ہار گیا تھا۔ گزشتہ سال بھی جرمن ٹیم ایک دوستانہ میچ انگلینڈ سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی تھی۔

Fußball Bundesliga Bayern München Hanover 96
لوکاس پوڈولسکی: جرمنی کے مشہور فارورڈ کھلاڑیتصویر: AP

جرمن فٹ بال ٹیم اپنے یہ میچ ویلز اور لیشٹن سٹائن کی ٹیموں کے خلاف کھیلے گی۔ بظاہر یہ میچ جرمن ٹیم کے لئے مشکلات کا باعث نہیں بن سکتے۔ لیشٹن سٹائن کے خلاف میچ اٹھائیس مارچ کو لائپ زیگ میں کھلا جا رہا ہے اور ویلز ٹیم کے خلاف جرمنی کا میچ چار دِن بعد کارذیف میں کھیلا جائے گا۔

جرمن کوچ Joachim Loew کو میچوں کے لئے تیئس کھلاڑیوں کی ضرورت ہو گی۔ بتیس کھلاڑیوں میں ممتاز فارورڈ پوڈولسکی بھی شامل ہیں۔ کلوزے اپنے ٹخنے کی چوٹ کے باعث شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ وہ امکاناً دو بین الاقوامی میچوں سے باہر ہو چکے ہیں۔ اُن کے ٹخنے کی سرجری کا عمل شروع ہے۔

29. Bundesliga Fussball Kahn Porträt Bayern München - Werder Bremen
جرمنی کے سابق مایہ ناز فٹ بال کھیل کے گول کیپر: اولیور کہانتصویر: AP

جرمن ٹیم کے کوچ Joachim Loew نے پوڈولسکی کی واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ابتدائی انتخاب میں شریک کھلاڑیوں میں وولفس برگ کے Marcel Schaefe اور ہوفن ہائیم ٹیم کے Andreas Beck شامل ہیں۔ ناروے کے خلاف میچ کھیلنے والے ہونہار نوجوان کھلاڑی Mesut Ozil کو اِن بتیس کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ برلن کی ہیرتھا کلب کے Arne Friedrich کی واپسی کو بھی خوش آئند خیال کیا جا رہا ہے۔ اِسی طرح ہیمبرگ ٹیم کے Marcell Jansen کے بھی حتمی ٹیم میں چناؤ کے امکانات پر بات کی جا رہی ہے۔ جرمن ٹیم کو ایک اچھے گول کیپر کی بھی ضرورت ہے۔ اولیور کہان کے بعد ابھی تک اُن کے برابر کا گول کیپر دستیاب نہیں ہو سکا ہے۔

جرمن ٹیم اپنے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فی الحال دس پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ اُس کے پوائنٹس روس اور ویلز کی ٹیموں سےبہتر ہیں۔ جرمن ٹیم گروپ چار میں ہے۔ گروپ کا فاتح عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔