1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ 2007 کا افتتاح

12 مارچ 2007

جمیکا میں ہونے والی اس سحر انگیز تقریب کو یادگار بنانے کے لئے اس میں دو ہزار سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/DYMz
تصویر: AP

نویں کرکٹ عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں شریک سولہ ملکوں کی ٹیموں کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر پرسی مون سمیت دنیا بھر سے مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تین گھنٹے تک جاری رونے والی اس تقریب میں ویسٹ انڈیز کے نامور کرکٹر سر گیری سوبرز مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس رنگا رنگ تقریب میں دنیائے موسیقی کے دو مشہور گلوکاروں شیگی اور Fayan lyons نے بھی پر فارم کیا۔اس تقریب پرایک اندازے کے مطابق دو ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے۔ افتتاحی میچ کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔