1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ ہاکی کپ: 13 ستمبر کے میچ

13 ستمبر 2006

جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے دوران آج اسپین نے جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی اور آسٹریلیا ہی کی طرح اِس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ اب گروپ A میں اسپین گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔ آج کا اگلا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNd
جنوبی کوریا کے ساتھ میچ برابر کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر جرمن ٹیم کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
جنوبی کوریا کے ساتھ میچ برابر کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر جرمن ٹیم کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت گیا تو وہ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر آ جائے گا جبکہ پاکستان یہ میچ جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔

گروپ B میں کل شام ہالینڈ نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔ تاہم اِس کامیابی اور اپنے دَس پوائنٹس کے باوجود ہالینڈ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔ گروپ B سے غیر متوقع طور پر جرمنی اور جنوبی کوریا سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، جن کا بدھ 13 ستمبر کا میچ صفر صفر سے برابر رہا اور دونوں کے گیارہ گیارہ پوائنٹس ہو گئے۔