1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن خواتین سنگلز:وینس ولیمز فاتح

امتیاز احمد5 جولائی 2008

ومبلڈن کے خواتین سنگلز کا فائنل اَمریکہ کی ولیمز سسٹرز کے مابین کھیلا گیاجسے وینس نےسیدھے سیٹوں میں جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/EWeY
امریکی ٹینیس سٹار سیرینا اور وینس ولیمز دبئی میں اونٹ سواری کا لطف اٹھاتے ہوئےتصویر: AP

یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ وینس ولیمز نے ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے۔ سے رینا اپنی بڑی بہن سے شکست کھانے کہ بعد کافی اداس نظر آئیں۔ وینس نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ میں نے فائنل کے لئے جو حکمت عملی تیار کی تھی وہ اسی طرح سے کھیلیں ۔ یہ تیسرا ایسا موقعہ ہے کہ ٹینیس سٹار اور ومبلڈن گرینڈ سلیم کی موجودہ دفاعی چمپئین‘ وینس ولیمز فائنل میں اپنی بہن سیرینا ولیمز کے آمنے سامنے تھیں۔

اٹھائیس سالہ وینس نے جمعرات کے روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں روسی کی ٹینیس کھلاڑی Eelena Dementewa کو سیدھے سیٹوں میں 6:1 اور7:6 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی جبکہ دوسرے سیمی فانئل مقابلے میں Venus کی چھوٹی بہن Serena نے چین کی Jie Zheng کو 6:2 اور6:7 سے مات دے کر تک رسائی حاصل کر لی۔

سن دو ہزار دو اور سن دو ہزار تین میں چھبیس سالہ سرینا اپنی بڑی بہن سے دونوں فائنل مقابلےجیت چکی ہے۔ جبکہ وینس بھی سن دو ہزار‘ دو ہزار ایک‘ دو ہزار پانچ اور دو ہزار سات میں کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں فتح کے جشن منا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ساتواں فائنل مقابلہ ہے جو ان دو بہنوں کے درمیان کھیلا گیا۔

دوسری طرف مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سویس ٹینیس سٹار راجر فیڈرر مسلسل چھٹی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فائنل میں ان کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا۔