1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ومبلڈن: ولیمز سسٹرز فائنل میں

رپورٹ : عابد حسین / ادارت : عدنان اسحاق 2 جولائی 2009

سن دو ہزار آٹھ کی طرح اس سال بھی فائنل میں خواتین بہنیں یعنی ولیمز سسٹرز ایک بار پھر حریف کے طور پر مدِ مقابل ہوں گی۔

https://p.dw.com/p/Ifwl
سیرینا اور وینس ولمیز کی گذشتہ برس فائنل کے موقع پر کھینچی گئی تصویرتصویر: AP

ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن میں خواتین کے سیمی فائنل مکمل ہو گئے ہیں۔ رزلٹ گزشتہ سال جیسا ہی ہے اور فائنل کے کھلاڑی بھی وہی ہیں۔

پہلےسیمی فائنل میں رُوسی کھلاڑی ایلینا ڈیمنٹی ایوا نے سیرینا ولیمز کا جی جان سے مقابلہ کیا۔ ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ چلتا رہا جس میں دونوں خواتین کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بس ایک ہلکی سے چُوک سے ایلینا ڈیمنٹی ایوا سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ آخری سیٹ میں روسی کھلاڑی کو برتری حاصل تھی مگر ہائے ری قسمت بازی پلٹ گئی اورامریکی کھلاڑی کے نام فتح لکھ دی گئی۔

Tennis French Open: Die russische Siegerin Anastasia Myskina drückt Elena Dementieva
رُوسی کھلاڑی ایلینا ڈیمنٹی ایواتصویر: AP

دونوں کے درمیان مقابلہ تین سیٹ پر محیط تھا۔ سن اُنیس سو اُنہتر سے، جب سے ریکارڈ سنبھالنے کا وقت شروع ہوتا ہے، یہ خواتین کے درمیان طویل ترین سیمی فائنل تھا۔ ایلینا ڈیمنٹی ایوا ہار ضرور گئیں مگر انتہائی سخت مقابلے کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوئیں۔ سیرینا ولیمز نے اپنی جیت کو اپنے کیرئر کی انتہائی ڈرامائی جیت سے تعبیر کیا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں وینس ولیمز نےعالمی نمبر ایک دینارا سافینا کو بڑی آسانی سے شکست دے دی۔ روس سے تعلُق رکھنے والی سافینا نے وینس کے مقابلے میں کوئی مزاحمت نہیں کی اور باآسانی میچ ہار گئیں۔ اِس میچ کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بھی کم تھا۔ دورانِ میچ روسی کھلاڑی سے بار بار غلطیاں سرزد ہوئیں اور وہ کچھ آف کلر دکھائی دے رہی تھیں۔

Dinara Safina
عالمی نمبر ایک دینا را سافیناتصویر: AP

چار جولائی، ہفتہ کے دِن، امریکی کی ولیمز سسٹرز چوتھی مرتبہ ایک دوسرے کے مدِ مقابل فائنل میچ کھیلیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اِس بار بھی فائنل کا نتیجہ گزشتہ سال جیسا ہو گا یا سیرینا، وینس ولیمز کا مقابلہ کر کے کچھ اور کارنامہ دکھانے کا مظاہرہ کریں گی۔

Tommy Haas beim Halbfinaleinzug in Wimbledon 2009
جرمن کھلاڑی ٹامی ہاستصویر: AP

ومبلڈن میں آج مردوں کے سیمی فائنل کھیلیں جائیں گے۔ ایک سیمی فائنل میچ میں جرمن کھلاڑی ٹامی ہاس کا سامنا عالمی نمبر دو اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر سے ہے۔ ٹامی ہاس عالمی درجہ بندی میں چوبیسویں مقام پر ہیں۔

دوسرا سیمی فائنل امریکی کھلاڑی راڈک اور برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کے درمیان ہے۔ اینڈی مرے عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہیں جب کہ امریکی کھلاڑی چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ راڈک کو یقیناً شائقین کا بھی سامنا ہے کیونکہ اینڈی مرے اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں اور مرے کی شاندار پرفارمنس کے باعث کہا جا رہا ہے کہ میڈیا سمیت شائقین کو مرے کا بخارلاحق ہے۔ مردوں کے دونوں سیمی فائنلز میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔