1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویسٹ انڈیز اور پاکستان آج تیسرے ون ڈے میں مد مقابل ہو ں گے

Baloch, Atif16 نومبر 2008

شیخ زید اسٹیڈیم ،ابو ظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانی والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fvfc
شعیب اختر کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہےتصویر: AP

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان نے کہا شعیب ملک نے کہا کہ میچ سے قبل فیصلہ کیا جائے گا کہ فاسٹ باولر شعیب اختر کو یہ میچ کھیلایا جائے گا یا نہیں۔ اس سے قبل اس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چوبیس رنز سے شکست دے کر سیریز میں حتمی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین نیٹورل وینیو میں کھیلی جانی والی اس تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلے میچ میں بھی ایک ڈرامائی کھیل کے بعد ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ میچ چوبیس رنز سے جیت لیا۔

اس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دو سو بتیس رنزکا آسان ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے مصباح الحق نے باون رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے پینتالیس رنز کی ایک اچھی اینگز کھیلی۔ یونس خان چونتیس ، شاہد آفریدی اٹھائیس اور مین آف دی میچ کھلاڑی سہیل تنویر نے چھبیس رنز سکور کئے۔ ویسٹ انڈیز نےاچھی باولنگ کی اور پاول اور ٹیلر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے جب دو سو بتیس رنز کے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو دونوں سلامی بلے باز کرس گیلز اور Sewnarine Chattergoon بغیر کوئی رنز سکور کئے سہیل تنویر کی خطر ناک باولنگ کا شکار ہو گئے۔ شیو نارئن چندر پال کی عمدہ سینچری بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکی ۔ چندر پال ایک سو سات رنز پر ناٹ آوٹ رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا اور ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوروں میں دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمر گل نے تین وکٹیں حا صل کیں جبکہ سہیل تنویر نے دو وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز کے کوچ نے اپنی شکست کا زمہ دار کمزور بیٹنگ کو قرار دیا اور کہا کہ وہ تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔