1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

2 اگست 2009

بنگلہ دیش نے اپنےکرکٹ کھلاڑیوں کا بہتر استعمال کیا جس کا نتیجہ ویسٹ انڈیز میں حالیہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں جیت کی صورت میں نکلا۔

https://p.dw.com/p/J25F
تصویر: AP

عالمی کرکٹ میں بنگلہ دیش کی رینکنگ کے تناظر میں یہ جیت واقعی کوئی چھوٹی بات نہیں۔ حالانکہ اس کی وجہ ویسٹ انڈیز کے بیشتر کھلاڑیوں کی جانب سے ہڑتال کو قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم بنگلہ دیشی شہریوں کے لئے یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی ہی کہ ان کی ٹیم کس طرح جیتی، وہ تو اس بات پر خوش ہیں کہ کیسے بھی سہی، ان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں بنگلہ دیش میں جشن کا سا سماں ہے۔

ڈھاکہ حکام نے کھلاڑیوں کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔ وزیر کھیل احد علی کہتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں نے پوری قوم کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بڑی ٹیموں کے خلاف فتح حاصل کریں گے اور اب بنگلہ دیش کرکٹ آگے ہی بڑے گی۔

حکومت نے زمبابوے میں رواں ماہ ہونےوالی ون ڈے سیریز کے بعد اپنے کھلاڑیوں کے لئے ایک شاندار استقبالیے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کے موقع پر میزبان ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز کے ساتھ تمام ایک روزہ میچز میں بھی شکست دی۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے کرکٹ ٹیم کی اس جیت کو کھیلوں کے لئے ملکی تاریخ میں یادگار قرار دیا ہے۔

رپورٹ: ندیم گل

ادارت: عدنان اسحاق