1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینیزویلا کی اٹھارہ سالہ سٹیفانیہ فرنانڈیز مس یونیورس بن گئیں

24 اگست 2009

وینیزویلا کی اٹھارہ سالہ سٹیفانیہ فرنانڈیز نے مس یونورس کا اعزاز جیت کر وینیزویلا کو دو مسلسل سالوں تک یہ اعزاز اپنے پاس رکھنے والا واحد ملک بنادیا ہے۔

https://p.dw.com/p/JHWy
اٹھارہ سالہ سٹیفانیہ فرنانڈیز مس یونورس کا اعزاز جیت کر خوشی سے نڈھالتصویر: AP

اتوار کے روز فرنانڈیز کو مس یونیورس 2009 کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ گزشتہ برس مس یونیورس منتخب ہونے والی ڈیانہ میڈوزا کا تعلق بھی لاطینی امریکہ کے اسی ملک وینیزویلا سے تھا۔

باہاماس کے تفریحی جزیرے پر ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر ڈومینک ریپبلک کی ادا آئمی ڈی لا کروز جب کہ تیسرے نمبر پر کوسووو کی گونا ڈراگوشا ر تھیں۔ فرنیڈیز کی تاج پوشی مس یونیورس 2008 ڈیانہ مڈوزا نے کی۔ یہ مقابلہ دنیا بھر میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔

BdT Bahamas Venezuela Stefania Fernandez Miss Universe 2009
سٹیفانیہ فرنانڈیزمس یونیورس کا اعزاز حاصل کرتے ہوئےتصویر: AP

اسٹیج پر بیک وقت ایک ہی ملک کی دو حسیناؤں کی موجودگی ایک طرف تودنیا بھر میں شائقین کے لئے انتہائی متحیر کن منظر کا باعث تھی جب کہ دوسری طرف خود یہ دونوں حسینائیں بھی اس اعلان کے بعد خوشی کے مارے سنبھل نہیں پا رہی تھیں۔ اسی خوشی کے عالم میں سابق حسینہء عالم جب تاج پوشی کے لئے فرنانڈیز کی طرف بڑھیں تو وہ تاج ان کے ہاتھ سے گر گیا۔ مس یونیورس کا ٹائٹل اس قبل وینیزویلا سے تعلق رکھنے والی پانچ حسینائیںحاصل کر چکی ہیں۔

1979،1981،1986،1996 اور 2008 میں بھی مس یونیورس کا ٹائٹل وینیزویلا نے ہی جیتا تھا۔ تاہم امریکہ اس سے بھی آگے جو سب سے زیادہ مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکا ہے۔ امریکی حسیناؤں نے سات بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پچھلے برس مس یونیورس کے مقابلے ویتنام کے علاقے نہا ترنگ میں منعقد ہوئے تھے۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: عدنان اسحاق