1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

و سطی افریقہ اور چاڈ میں EUFOR دستے

28 جنوری 2008

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے وسطی افریقہ اور چاڈ کے لئے یورپی امن دستے EUFOR بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYFE
تصویر: AP

یورپی یونین 3,700 فوجیوں پر مشتمل امن دستے وسطی افریقہ اور چاڈ بھیجے گا۔اس بات کا فیصلہ آج برسلز میں 27 یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ EUFOR نامی ، یہ امن دستے ، سوڈان کے بحران زدہ علاقے دارفورمیں پناہ گزینوں اور اقوام متحدہ کے کارکنوں کی حفاظت پر مامور کئے جائیں گے اور ان دستوں کی ذمہ داریوں میں پناہ گزینوں کی دیکھ بھال اور امدادی کاموں میں حصہ لینا ہے۔ EUFOR د ستے آئرش جنرل Pat Nash کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ یہ دستے مارچ سے متاثرہ علاقوں میں اپنا کام شروع کریں گے جبکہ تعیناتی کا کام مئی میں مکمل ہو گا۔ جرمنی کا ان دستوں میں کوئی بھی فوجی شامل نہیں ہے ۔ جرمنی اس مشن میں 24 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ جبکہ ان دستوں میں فرانس کے دو ہزار فوجی شامل ہیں ۔