1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی

عاطف توقیر ڈی پی اے
16 جولائی 2017

ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی عوامی کی ایک بڑی اکثریت سمجھتی ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد عالمی سطح پر امریکی قائدانہ کردار کو زک پہنچی ہے۔

https://p.dw.com/p/2gcPE
Frankreich Ankunft US-Präsident Donald Trump & Melania Trump
تصویر: Reuters/K. Lamarque

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نشریاتی ادارے اے بی سی کی جانب سے کرائے گئے ایک عوامی جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کا گراف گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ہفتہ 15 جولائی کو جاری کردہ اس جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کو 42 فیصد عوامی کی حمایت حاصل تھی۔

صدر ٹرمپ کے اقدامات پر عدم اطمینان کی بڑھتی ہوئے کیفیت کے حامل امریکی شہریوں کے مطابق عالمی سطح پر امریکی قائدانہ کردار صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد متاثر ہوا ہے۔

Frankreich Nationalfeiertag in Paris | US-Präsident Donald Trump
ٹرمپہ کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی ہوئی ہےتصویر: Reuters/G. Fuentes

اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے عدم اتفاق کرنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں پانچ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور اب قریب 58 فیصد امریکی باشندے صدر ٹرمپ سے غیرمطمئن ہیں۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے ’سخت نامطمئن‘ ہیں۔

اس تازہ عوامی جائزے سے واضح ہوتا ہے کہ قریب نصف امریکی شہری جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہیں، جب کہ ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کرنے والے امریکیوں کی تعداد صرف 27 فیصد ہے۔

اس جائزے کے مطابق امریکا کے 45ویں صدر کے طور پر رواں برس جنوری میں عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں قریب پچاس فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ وہ ماضی کے زیادہ تر صدور کے مقابلے میں انتہائی ’بری کارکردگی‘ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، صرف 25 فیصد سمجھتے ہیں کہ وہ گزشتہ صدور کے مقابلے میں ایک بہتر صدر ہیں جب کہ اتنے ہی امریکی شہری یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دیگر صدور کے مقابلے میں مختلف نہیں۔

اس عوامی جائزے میں 55 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں اور اہداف کے حصول کی جانب پیش قدمی میں ناکام رہے ہیں۔