1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: برطانیہ کو شکست

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق6 جون 2009

برطانیہ میں کھیلے جا رہے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم نے میزبان برطانیہ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/I4QT
اس سے زیادہ ذلت برطانوی ٹیم کو اس سے قبل کبھی نصیب نہیں ہوئی، برطانوی زرائع ابلاغتصویر: AP

اس شکست کو برطانوی زرائع ابلاغ نے برطانیہ کی ہزیمت کے مترادف قرار دیا ہے۔

برطانیہ نے اپنی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رنز بنائے تھے۔ میچ جیتنے کے لیے ہالینڈ کو آخری اوور میں سات رنز بنانے تھے جو کہ اس نے آخری گیند پر مکمل کیے۔ برطانیہ کو اب ’سپر ایٹ‘ تک پہنچنے کے لیے اتوار کے روز پاکستان کو شکست دینا ہوگی۔

ہالینڈ کی ٹیم کے لیے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ میچ جیتنے کے لیے اس کو ہر گیند پر ایک رن سے زیادہ بنانے کی ضرورت تھی جو کہ اس کے بلّے باز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے پورا کرتے رہے۔ دوسری جانب برطانوی ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ پورے میچ کے دوران خاصی ناقص رہی۔

برطانوی اخبار ’دا ڈیلی ایکسپریس‘ کے مطابق ’برطانوی کرکٹ ٹیم کو ماضی میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر اس سے زیادہ ذلت اس کو اس سے قبل کبھی نصیب نہیں ہوئی‘۔