1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹونی بلیئرکا آئندہ 12 ماہ کے اندر اندر وَزارتِ عظمےٰ سے دستبرداری کا اعلان

7 ستمبر 2006

برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرنے آئندہ 12 ماہ کے اندر اندر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم لندن میں ایک اسکول میں خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے اِس کے لئے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ بالواسطہ طور پر اُنہوں نے لیبر پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا بھی اشارہ دیا۔

https://p.dw.com/p/DYJs
تصویر: AP

مختلف سیاسی اسکینڈلز اور عوام کی طرف سے تنقید کا نشانہ بننے والی عراق جنگ کی وجہ سے بلیئر کی مقبولیت کا گراف بہت نیچے آ چکا ہے۔ اُن کے جانشین کے طور پر وزیرِ خزانہ گورڈن براﺅن کا نام لیا جا رہا ہے۔

کل بدھ کے روز ایک اسٹیٹ سیکریٹری اور سات دیگر حکومتی اراکین کے استعفے کے بعد بلیئر پر اپنی پارٹی کی صفوں میں سے بھی استعفے کے لئے دباﺅ میں اضافہ ہوگیا تھا۔