1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیسٹ سیریز تاحال سوالیہ نشانات کی زد میں

2 دسمبر 2008

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے بھارتی دورے کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ ممبئی حملوں کے نتیجے میں انگلینڈ ٹیم سات محدود اووروں کے میچوں پر مبنی سیریز کو مکمل کئے بغیر وطن واپس چلی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/G73p
پریس ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ میچوں کے وینیوز میں تبدیلی کردی گئی ہے۔تصویر: AP

بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ میچوں کے وینیوز میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب احمد آباد اور ممبئی کے بجائے ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں کے لئے موہالی اور چنئی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ دسمبر کو جبکہ دوسرا انیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

ادھر انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کےچيف ايگزيکٹيو Haroon Lorgat نےکہاہےکہ اگرسکيورٹی کی صورتحال بہتر ہوتو انگلينڈ کرکٹ ٹيم کو بھارت ميں ٹيسٹ ميچز کھيلنےضرورجانا چاہیئے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کيپ ٹاؤن ميں کونسل کی ايگزيکٹيو کميٹی کے اجلاس ميں دو ھزار گيارہ کے عالمی کپ کے لئےسکيورٹی کا معاملہ ايجنڈے ميں شامل ھو گا۔ سن دو ھزار گيارہ کا عالمی کپ بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ ديش ميں مشترکہ طور پرکھيلا جائےگا۔