1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیسٹ کے بعد پہلے ون ڈے کا بھی وہی نتیجہ

13 جنوری 2017

پاکستان اور آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز شروع ہو گئی ہے۔ برسبن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو92 رنز سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/2Vkps
Cricket Pakistan - Australien in Brisbane
تصویر: Getty Images/B. Kanaris

ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پہلے ایک روز میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ نے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے اپنی ایک روزہ کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی اور وہ 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ میکسویل 60 اور ہیڈ اپنے 39 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر نے دو، عماد وسیم نے بھی دو، محمد نواز نے ایک حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Cricket Pakistan - Australien in Brisbane
تصویر: Getty Images/AFP/P. Hamilton

جواب میں پاکستانی ٹیم 42.4 اوورز میں 176 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد حفیظ ایک طویل وقفے کے بعد ٹیم کا حصہ بننے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ بابراعظم تینتیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان اظہرعلی نے چوبیس، عماد وسیم نے انتیس اور محمد رضوان نے اکیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے دو، فولکنر نے چار اور کمنز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچوں کی یہ سیریز پاکستان کے لیے اس لیے بہت زیادہ اہم ہے کہ سیریز کا نتیجہ 2019ء کے عالمی کپ کی کوالیفائنگ پر بھی پڑے گا۔ اگر پاکستان اس سیریز کا ایک بھی میچ جیت جاتا ہے تو وہ 2019ء میں مئی میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں براہ راست شامل ہو جائے گا ورنہ اسے کوالیفائنگ میچز کھیلنا پڑیں گے۔ دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کے لیے پندرہ جنوری کو میلبورن میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔