1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیلی وژن دیکھنا جان لیوا ہو سکتا ہے

6 ستمبر 2011

امراض قلب کے ماہرین نے جدید ریسرچ کے بعد عام لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ٹیلی وژن دیکھنے سے منسلک کچھ عادات ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں ان میں تمباکو نوشی بھی شامل ہے اور یہ جان لیوا ہے۔

https://p.dw.com/p/12TR1
تصویر: Arne Lichtenberg

طبی ماہرین کے نزدیک مغربی دنیا میں ٹیلی وژن دیکھنے سے موٹاپے، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور یہ دل کی بیماریوں میں اضافے کا سبب ہو سکتا ہے اور یہ عادت یقینی طور پر زندگی کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

 بظاہرٹی وی دیکھنا بالکل صحت کو نقصان نہیں پہنچتا لیکن اگر ٹی وی دیکھتے ہوئے تمباکو نوشی یا شراب نوشی کی جائے تو یہ یقینی طور پر آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ٹیلی وژن دیکھنے کے دوران ناظر کرسی یا بستر پر براجمان ہوتا ہے اور یہ موٹاپے کا ایک سبب بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ کی محقیقن کی ٹیم نے معتبر برطانوی طبی جریدے اسپورٹس میڈیسن میں اپنی یہ ریسرچ شائع کی ہے۔ ریسرچ کی سربراہ لینرٹ ویرمین ہیں۔ لینرٹ ویرمین کی ٹیم نے ٹی وی دیکھنے اور نہ دیکھنے والے لوگوں میں موازنہ کیا ہے۔ اس ریسرچ کے مطابق جو لوگ دن میں چھ گھنٹے تک ٹیلی وژن دیکھتے ہیں ان کی عمر میں تقریبا 5 سال کی کمی ہو جاتی ہے۔ ویرمین نے بتایا کہ ایک بالغ شخص اگر دن میں ایک گھنٹہ مسلسل ٹی وی دیکھتا ہے تو اس کی عمر میں 22 منٹ کمی واقع ہو جاتی ہے۔

13.07.2011 DW-TV Fit und Gesund herz
زیادہ ٹی وی دیکھنا دل کے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے

کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنی ریسرچ کے لیے آسڑیلوی ذیابیطس، موٹاپے اور لائف اسٹائل کی ریسرچ سے بھی استفادہ کیا ہے۔ اس میں 25 سال سے زائد عمر کے 11 ہزار لوگوں سے ٹیلی وژن دیکھنے کی عادات بارے سروے کیا گیا۔ اس ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2008 میں آسٹریلیا میں بالغ افراد اٹھانوے ارب گھنٹے ٹی وی دیکھتے تھے۔ ویرمن نے ٹیلی وژن دیکھنے کی عادت کے ساتھ بالغ افراد میں موت واقع ہو جانے کے امکانات کو اپنی اور آسٹریلوی ریسرچ کے تحت مرتب کیا ہے۔

رپورٹ: سائرہ ذوالفقار

ادارت: عابد قریشی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں