1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس:مرے اور فیڈرر کی کامیابی

13 نومبر 2008

برطانیہ کے اینڈی مرے اے ٹی پی ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر دو روجر فیڈرر نے ایونٹ میں پہلا میچ جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/FuBl
عالمی نمبر دوروجر فیڈرر نے یو ایس اوپن بھی جیت لیا تھاتصویر: AP

شنگھائی میں جاری ٹورنامنٹ کے ریڈ گروپ میں عالمی نمبر چار اینڈی مرے اور فرانس کےGilles Simon آمنے سامنے تھے۔ پہلے سیٹ میں کافی کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں کھلاڑیوں نے برق رفتار سٹروکس کھیل کر کورٹ میں خوب دھوم مچائی۔ بالآخر اینڈی مرے نے سیٹ ٹائی بریک پر جیت کر سبقت حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں Gilles Simon نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ برطانوی کھلاڑی کی جارحانہ حکمت عملی کا توڑ نہیں کر سکے۔ اینڈی مرے نے اس میچ میں 7-6 اور4-6 سے کامیابی حاصل کر کے مسلسل دوسری فتح کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔


ریڈ گروپ کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے چیک ری پبلک کے Radek Stepanek کو شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں مقابلہ کافی سخت رہا۔ شائقین کو دونوں کھلاڑیوں کی طرف سے کئی دلکش سٹروکس دیکھنے کو ملے۔

تاہم دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے اپنی مہارت اورتجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے حریف کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ فیڈرر نے یہ سیٹ باآسانی جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ان کی جیت کا سکور 4-6 اور 2-6 رہا۔