1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس: جرمن کھلاڑی تھوماس ہاز کی 400 ویں کامیابی

9 اگست 2007

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کھیلے جانے والے ATP ماسٹرز ٹورنامنٹ میں جرمن کھلاڑی تھوماس ہاز نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا چار سو واں میچ جیتا ہے اور اِس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYMi
جرمن کھلاڑی Thomas Haas
جرمن کھلاڑی Thomas Haasتصویر: AP

جرمن شہر ہیمبرگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ہاز نے ارجنٹائن کے اگسٹین کالیری کو ایک گھنٹے اور اٹھارہ منٹ تک جاری رہنے والے ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا۔

عالمی درجہ بندی میں بارہویں نمبر کے کھلاڑی Haas نے بعد ازاں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ” یہ ایک بہت خوبصورت احساس ہے۔ چار سو میچ جیت لینا میرے لئے کافی اہمیت رکھتا ہے، اگرچہ اِس سے پہلے مَیں نے اِس بارے میں کچھ زیادہ سوچا نہیں تھا۔“