1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس: نادال جیت کے بارے میں متشکک

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: ندیم گل10 اگست 2009

عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار رافائل نادال نے کہا ہے کہ فی الحال ٹورنامنٹس جیتنا ان کے لیے اتنا اہم نہیں ہے جتنا کہ مکمل فٹ ہو کر اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/J6go
تصویر: AP

23 سالہ ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال اس ہفتے کینیڈا میں کھیلے جانے والے راجرز کپ میں اپنے اعزار کا دفاع کریں گے۔ تاہم جب صحافیوں نے ان سے دریافت کیا کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کتنے پر امید ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنا ان کے لیے تقریباً ناممکن ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ ’ردھم‘ میں واپس آ جائیں۔

Australian Open Rafael Nadal und Roger Federer Einzel Männer
نادال کی عدم موجودگی میں فیڈرر نے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلیتصویر: AP

واضح رہے کہ رواں برس فرنچ اوپن کے دوران نادال گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ چار برس کے بعد فرنچ اوپن ہار گئے اور اس کے بعد ومبلڈن میں بھی شریک نہ ہو سکے۔ رواں برس کا ومبلڈن سوئیڈش کھلاڑی راجر فیڈرر نے جیت کر 15 گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز امریکی کھلاڑی پیٹ سمپراس کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کرئیر میں چودہ گرینڈ سلیم جیتے تھے۔

نادال کے مطابق ان کے گھٹنے کی چوٹ ’خطرناک‘ نہیں ہے تاہم انہیں تکلیف ضرور ہے۔

Andy Murray
راجرز کپ جیت کر اینڈی مرے دوسری پوزیشن حاصل کر سکتے ہیںتصویر: AP

واضح رہے کہ راجرز کپ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جانے والا ایک اہم ٹورنامنٹ ہے جس کے بعد نیویارک کے فلشنگ میڈوس میں سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کھیلا جائے گا۔ جب نادال سے پوچھا گیا کہ وہ یو ایس اوپن جیتنے کے لیے کتنے پر امید ہیں تو اس سوال کا جواب بھی انہوں نے یہی دیا کہ یو ایس اوپن جیتنے کے بارے میں سوچنا ابھی قبل از وقت ہے۔ ان کی تمام تر توجّہ اس وقت سو فیصد فٹ ہونے پر ہے نہ کہ ٹورنامنٹس جیتنے پر۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ یو ایس اوپن تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

اگر رافائل نادال راجرز کپ کے پہلے یا دوسرے راؤنڈ میں ہار جاتے ہیں تو سیمی فائنل تک پہنچنے کی صورت میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے عالمی نمبر دو کھلاڑی بن جائیں گے اور نادال تیسری پوزیشن پر چلے جائیں گے۔ اگر مرے یہ ٹورنامنٹ جیت لیتے ہیں تو وہ بہر صورت عالمی رینکنگ میں تیسری سے دوسری پوزیشن پر آ جائیں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں