1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس کی دنیا میں جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ جاری

4 اپریل 2011

سیربیا کے سٹار نواک جوکووچ نے ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رفائیل ندال کو شکست دے کر میامی ماسٹر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10n42
تصویر: AP

میامی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہسپانوی کھلاڑی ندال کو چار چھ، چھ تین اور سات چار کے سکور سے شکست ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ جوکووچ نے رواں سال کھیلے گئے اپنے تمام 24 میچ جیت کر ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کے اس کھلاڑی نے چار بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں۔ ان میں آسٹریلین اوپن، دبئی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ اور اب انڈین ویلز اور میامی ماسٹر جیسا ٹائٹل شامل ہوگئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آخری دو فائنل مقابلوں میں جوکووچ کے سامنے شکست خوردہ کھلاڑی ندال ہی رہے۔ دونوں فائنل کے پہلے سیٹ ندال کے نام رہے جبکہ بقیہ دونوں میں وہ ہار گئے۔

اگرچہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک رفائیل ندال نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا تاہم پھر بھی فی الحال وہ عالمی نمبر ایک ہی رہیں گے۔

Flash-Galerie Sportrückblick 2010
ہسپانوی رفائیل ندالتصویر: AP

میامی میں تین گھنٹے تک کھیلے گئے فائنل میچ پر مجموعی طور پر جوکووچ کی گرفت مضبوط رہی۔ میامی ماسٹر جیتنے کے بعد جوکووچ نے کہا کہ موجودہ وقت ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے انتہائی موضوع ثابت ہورہا ہے۔ جوکووچ کے مطابق بے شک ندال دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں اور اس ہسپانوی کھلاڑی کی جگہ لینے کے لیے انہیں پورے سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

رفائیل ندال نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوکووچ غیر یقینی طور پر بہترین کھیل پیش کر رہا ہے۔ ندال کے بقول ان کے سیربین حریف کا کھیل بھی اچھا ہے اور وہ انتہائی پر اعتماد بھی ہے۔

فتوحات سمیٹنے والے جوکووچ اس سے قبل 2007ء میں بھی میامی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اس طرح وہ راجر فیڈرر، آندرے اگاسی اور پیٹ سمپراس کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں