1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پارٹی قیادت تبدیل نہیں ہو گی:پرویز الہی

1 نومبر 2008

سابق حکمران اور موجودہ حزب اختلاف سیاسی جماعت کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پارٹی میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے.

https://p.dw.com/p/Floa
چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیتصویر: AP

مسلم لیگ قاف میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات پر پارٹی کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ ہفتے کے دن اسلام آباد منعقدہ ایک پریس کانفرنس مین پرویز الہی نے کہا کہ پارٹی مین دڑاریں ڈالنے والے عناصر کو بھر پور نوٹس لیا جائے گا۔

دوسری طرف پارٹی کے مرکزی رہنما ریاض فتیانہ نے کھلم کھلا چوہدری بردران سے مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہو جائیں۔ ریاض فتیانہ نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے کم ازکم اٹھائیس ارکان قومی اسمبلی فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت حسین از خود ہی پارٹی قیادت سے مستعفی ہو جائیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ مسلم لیگ ق کے اندر بننے والے فارورڈ بلاک کو اپنے ساتھ ملا کر حکمرانی کے ایوانوں میں اپنے عددی طاقت کو مضبوط کیا جائے۔ تاہم ہفتے کے دن چوہدری پرویز الہی کی پریس کانفرنس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ق اب سیاسی مفاہمت کے نام پر کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کے لئے تیار ہے۔