1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

29 اگست 2008

بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو ایک سو بارہ رنز سے مات دے دی۔

https://p.dw.com/p/F7PS
تصویر: AP

کولمبو کے پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن سری لنکا کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور سری لنکا کا اسکور ابھی صرف ایک رن تھا کہ جے سوریا اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کے پہلے چھ کھلاڑی صرف ایک سو تینتیس رنز پر پویلین جا چکے تھے۔۔ ساتویں وکٹ کی شراکت میں تشار اور مبارک نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور مقررہ پچاس اوورز میں اسکور کو دو سو ستائیس رنز تک پہنچا دیا۔ اسطرح سری لنکا چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو ستائیس رنز بنانے مین کامیاب ہو پایا۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین تشار رہے جنہوں نے چون رنز بنائے جبکہ اداواتی نے تینتالیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پٹھان اور اوجھا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آر پی سنگھ اور ظہیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کا حال بھی کم برا نہ ہوا۔صرف ایک سو تین رنز کے ٹوٹل پرمہمان ٹیم میدان سے پسپا ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کوہلی اکتیس،گھمبیر گیارہ اور یوراج سنگھ سترہ رن بنا کر نمایاں رہے۔ تھے۔ جبکہ سریش رائنا دس،روہیت شرما تین،دھونی ایک اور عرفان پٹھان سات رنز بناپائے۔کلاسیکرا اور مینڈس نے چار چار جبکہ فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

بھارت پہلے ہی یہ میچ جیت کر سیریز جیت چکا ہے۔ بھارت نے اس سیریز میں تین دو سے کامیابی حاصل کی۔