1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ایئر فورس کے اولین سربراہ محمد اصغر خان کا انتقال

عابد حسین
5 جنوری 2018

ایئر مارشل ریٹائر محمد اصغر خان پاکستان کی ایئرفورس کے پہلے سربراہ تھے اور وہ چھیانوے برس کی عمر میں رحلت پا گئے ہیں۔ وہ پاکستانی سیاست میں کئی برس تک سرگرم رہے۔ انہوں نے ایک سیاسی جماعت تحریک استقلال بھی قائم کی تھی۔

https://p.dw.com/p/2qNhN
Pakistan Air Marshal Asghar Khan gestorben
تصویر: imago/ZUMA/Keystone

انہیں سن 1957 میں صرف پینتیس برس کی عمر میں پاکستانی ایئر فورس کا سربراہ اُس وقت کے وزیراعظم حسین سہروردی کی منظوری و سفارش پر صدر اسکندر مرزا نے مقرر کیا تھا۔ وہ پاکستانی ایئر فورس کے انگریز سربراہ ایئر وائس مارشل آرتھر میکڈونلڈ کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ بنائے گئے تھے۔

پاکستان بھارت سے نمٹنا جانتا ہے، پاکستانی فضائیہ کے سربراہ

’پاکستانی ایئر فورس کو نئے جنگی طیاروں کی ضرورت ہے‘

پشاور میں ایئر فورس بیس پر حملہ، آٹھ طالبان حملہ آور ہلاک

پاکستان ایئرفورس کے دو جہاز ٹکرا گئے، چار پائلٹ ہلاک

اُن کے انتقال کی  پریس ریلیز پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری کی گئی۔ اس میں پریس ریلیز میں پاکستانی فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اصغر خان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ اضغر خان کی نماز جنازہ جمعہ پانچ جنوری مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے فوجی نوعیت کے شہر ایبٹ آباد میں ادا کی گئی ہے۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان نے فوج کی ملازمت کے بعد سن 1970 میں ایک سیاسی جماعت تحریک استقلال کی بنیاد رکھی۔ وہ اکتالیس برس تک اس سیاسی جماعت کے سربراہ رہے۔ پاکستان کی ایک بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنی سیاسی زندگی کی شروعات اصغر خان کی سیاسی پارٹی میں شامل ہو کر کی تھی۔

Pakistan Luftwaffe Kampfflugzeug von PAF
خراج عقیدت پیش کرنے والوں کے مطابق اصغر حان نے پاکستانی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھاتصویر: picture-alliance/Yu Ming Bj

اُن کی رحلت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اصغرخان کے انتقال پرشدید افسردہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اصولوں کی بنیاد پر گزاری تھی۔ عمران خان نے انہیں ایک اصول پرست انسان بھی قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ پاکستانی ایئر فورس کو جدید بنانے میں اُن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں اصغر خان کو ایک پیشہ ورانہ فوجی زندگی کا ’آئیکون‘ یا علامتی شخصیت قرار دیا۔ جنرل باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان ایئر فورس کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اصغر خان سترہ نومبر سن 1921 میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کے والد برطانوی فوج میں بریگیڈیئر تھے۔