1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی ایوان بالا کے انتخابات

امتیاز گل ، اسلام آباد12 جنوری 2009

رواں سال مارچ میں پاکستان کے ایوان بالا کے پچاس ارکان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو سینٹ میں اکثریت حاصل ہو جائے گی ۔

https://p.dw.com/p/GWod
فی الحال حکمران جماعت کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ہےتصویر: AP

حکمران پیپلز پارٹی نے اہم آئینی اورقانو نی امور پر قا نون سازی یہ کہہ کر موخر کررکھی ہے کہ اسے سو رکنی ایوان بالا یعنی سینٹ میں اکژ یت حاصل نہیں اورماضی میں پی پی پی کے دونوں ادوارمیں بھی سینٹ میں اقلیّت ہی کے باعث سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، جنرل ضیاءالحق کے متعارف کردہ متنازعہ اسلامی قوانین کو نہ چھیڑسکیں۔ تاہم مارچ میں پچّاس سینٹروں کے ریٹائر ہونے کے بعد ذیادہ ترنشستیں پی پی پی کے حصّے میں آ جائیں گی لیکن کیا اکثریت حا صل کرنے کے بعد بھی پی پی پی دوسری جماعتوں کو آئینی ترامیم پر آمادہ کرسکے گی۔

Pakistan neues Parlament bei seiner ersten Tagung in Islamabad, ehemaliger Premierminister Nawaz Sharif
مسلم لیگ ن ملک کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ایوان زیریں میں موجود ہےتصویر: AP

اس حوالے سے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کام ہے کہ وہ کسی بڑی پارٹی کی اکژیت سے مرعوب ہوئے بغیراسے اہم امور پر قانون سازی کے لیے مجبور کریں۔ فاروق ستارکے بقول ایم کیوایم نے آئین میں اٹھارویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میںجمع کرا دیا ہے جس میں صوبوں کو خود مختا ری دینے اور پارلیما ن کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

Pakistanisches Parlament
مارچ میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ق کے کئی سینٹرز کی نشستیں خالی ہو جائیں گیتصویر: AP


َخیال رہے کہ ریٹائر ہونے والے سینٹروں میں مسلم لیگ (ق) کے مشاہدحسین، وزیر قانون فاروق نائیک، اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ اور مولانا سمیع الحق شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اوراس کے ساتھ ہی سینٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بھی چہ مگویئوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمیعت علماء اسلام کے سینٹراعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینٹ کے طریقہء انتخاب میںتبدیلی لا کر مذکورہ تاثر سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔

Asif Ali Zardari
عددی برتری کی وجہ سے حکمران جماعت ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گیتصویر: AP


سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق عام انتخابات اور صوبوں میں جماعتوں کی عددی برتری کے مطابق پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، ایم کیوایم اور عوامی نیشنل پارٹی بھی پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن کو مظبوط کرنے میں کامیاب ھوجائیں گی۔