1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی:کرم ایجنسی میں نیٹو طیاروں کی بمباری

27 ستمبر 2010

افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے ہیلی کاپٹرز نے پاکستانی حدود میں گھس کر کرم ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جسکے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ نو شدید زخمی ہوئے

https://p.dw.com/p/PNdl
تصویر: AP

اس سے قبل دو روز مسلسل پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بمباری کی گئی جسکے نتیجے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 35ہوگئی ہے۔

David Petraeus NATO US Force Afghanistan
نیٹو افواج کے سربراہ جنرل دیوڈ پیٹریستصویر: AP

آئی سیف کے مطابق صوبہ خوست میں فوجی چیک پوسٹ پر سرحد پار کرنیوالوں نے حملہ کیا جسکا پیچھا کرتے ہوئے انہیں فائرنگ کانشانہ بنایاگیا تاہم آئی سیف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ سے کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد اب ہیلی کاپٹرز کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کے عمل میں اضافہ ہورہاہے ڈرون حملوں اورہیلی کاپٹرز کے ذریعے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں پشاور ہائیکورٹ بار کونسل کے رکن اورمعروف قانون دان غلام نبی ایڈوکیٹ کاکہناہے کہ ” ڈرون حملوں اور ہیلی کاپٹرز کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بمباری میں پاکستانی حکمرانوں کی رضامندی شامل ہے حملوں کو نہ تواقوام متحدہ کی منظوری حاصل ہے نہ اسکا کوئی انسانی اوراخلاقی جو از بنتا ہے اصل پوزیشن ہال بروک نے گزشتہ دنوں بتائی کہ ڈرون حملے صوبائی اور مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد کئے جاتے ہیں ان حملوں میں سینکڑوں کے حساب سے بے گناہ لوگ قتل کیے جاتے ہیں ہم یہ کہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہماری رہی نہیں بلکہ یہ امریکہ کے اشارے پر سب کچھ کررہی ہے ۔“

Bundeswehr in Afghanistan Von der ISAF zur NATO
نیٹو کی زیر ِ انتظام International Security Assistance Force (ISAF)تصویر: picture-alliance / dpa

نیٹو اور امریکی فورسز کی جانب سے قبائلی علاقوں پرحملوں کے ردعمل میں افغانستان جانیوالے آئی سیف اورنیٹو کے سامان سے بھرے کنٹینرز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں گزشتہ دنوں کئی کنٹینرز کو بعض قبائلی علاقوں میں لوٹا گیا۔ اب تک آئی سیف اور نیٹو کے سینکڑوں کنٹینرز حملوں میں تباہ کیے جا چُکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں گیارہ کنٹینرز لاپتہ ہوئے ان کنٹینرز میں موجود سامان کی برآمدگی کیلئے سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے علاقے وزیر ڈھنڈ میں آپریشن کیا اس دوران ہیلی کاپٹرز کے پرزوں سمیت کمپیوٹر اور دیگر سامان برآمد کئے گئے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

رپورٹ : پشاو فریداللہ خان

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں