1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی حکومت، فوج اور آئی ایس آئی کو ساتھ لے کر چلے: رچرڈ باوٴچر

4 اگست 2008

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باوٴچر نےحکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فوج اور اپنی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ساتھ لے کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔

https://p.dw.com/p/EpvT
امریکی نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہتصویر: AP

یہ بات رچرڈ باوٴچر نے کولمبو منعقدہ سارک کانفرنس کے دوران کہی جہاں ایک بار پھر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کا افغانستان کے عدم استحکام میں کردار زیرِ بحث رہا۔

واشنگٹن میں مقیم معروف تجزیہ نگار انور اقبال سے جب ہم نے اس بارے میں پوچھا کہ امریکہ کی ایشیائی تنظیموں کے اجلاس میں شمولیت کا آخر کیا مقصد ہے؟ اور آیا کہ اس شمولیت میں خاصا اضافہ نہیں ہو گیا ہے؟ انور اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان سے روسی افواج کے انخلاء کے بعد امریکی نے ایشیا اور جنوبی ایشیا سے اپنی توجّہ ہٹا لی تھی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں امریکی مفادات خطرے میں پڑ گئے۔ انور اقبال کا کہنا تھا کہ اب امریکہ زیادہ سے زیادہ اس علاقے کے معاملات میں ایک کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔