1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی صحافیوں کے لئے ڈوئچے ویلے کی ورکشاپ

1 ستمبر 2008

چھ سے چوبیس اکتوبر تک پشاور میں، درخواستیں پندرہ ستمبر تک

https://p.dw.com/p/F8e1
تصویر: AP

جرمنی کے بین الا قوامی نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے نے اس سال اکتوبر کی چھ سے 24 تاریخ تک پاکستان کے صوبہ سرحد، وزیرستان کے قبائلی علاقے اور صوبہ بلوچستان میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں کے لئے قریب تین ہفتہ دورانیے کی ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ نت نئے صحافتی رحجانات اور جدید ترین تکنیکی سازوسامان کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمےداریوں کی ادائیگی کو بہتر بنا سکیں۔

یہ ورکشاپ پشاور میں منعقد ہو گی جس دوران شرکاء ایک ہفتہ کوئٹہ یا ایبٹ آباد میں بھی گذاریں گے۔ اس ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے خواہش مند صحافی ذاتی کوائف اور پیشہ ورانہ تجربے سے متعلق تفصیلات پر مشتمل اپنی درخواستیں ای میل کے ذریعے جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچے ویلے کے شعبہ جنوبی ایشیا کے سربراہ کو بھجوا سکتے ہیں۔ درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ ہے پندرہ ستمبر اور اس کے لئے ای میل پتہ ہے:

Grahame.Lucas@dw-world.de