1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی صدر پرویز مشرف کی اپنے ملک کے سینئر صحافیوں سے ملاقات

7 جون 2008

پاکستانی صدر نے کچھ ماہ کی خاموش کو توڑتے ہوئے پاکستانی صحافیوں سے ملکی معاملات پر بات چیت کی اور اپنا نکتہ نظر واضح کیا۔

https://p.dw.com/p/EFR0
پاکستانی صدر پرویز مشرفتصویر: AP

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر سیاستدانوں سمیت سابق یوجی افسروں کی جانب سے کسی معاملات پر سابق آرمی چیف اور موجودہ صدرِ پاکستان پرویز مشرف کے مواخذے کی بات چل رہی ہے۔ ان کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ۔جس میں پاکستان مسلم لیگ نون نمایاں ہے۔

Parkistan Politik Sharif
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریفتصویر: picture-alliance/ dpa

گزشتہ دِنوں میں صدر مشرف کے مواخذے کی بات پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی کی تھی۔ یہ بھی سوال عام ذہنوں میں ہے کہ صدر مشرف کس حد تک موجودہ پارلیمنٹ کا احترام رکھتے ہیں جس میں ان کے مخالف سیاستدانوں کی اکثریت ہے۔ ایسے بہت سارے سوالات کا جواب اُنہوں نے اپنے ملک کےسینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس کی تفصیلات شکور رحیم کی رپورٹ میں: