1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی جنگی طیارے

14 دسمبر 2008

ممبئی دہشت گردانہ واقعیات کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں بین الاقولامی سفارتکلاری کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے بعد ای برطانوی وزیر اعظم خطے میں ہیں۔

https://p.dw.com/p/GFcg
پاکستانی فضائیہ میں شامل ایف سولہ طیارےتصویر: AP

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی طیاروں نے دو مختلف مقامات میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اِس مناسبت سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ غلطی سے ہوا ہے۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اِس واقعہ سے کشیدگی میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کی ائر فورس کے ترجمان کے مطابق بھارتی جنگی طیارے ایک بار کشمیر سیکٹر میں پاکستان کے فضائی زون میں داخل ہوئے اور دوسری بار لاہور سیکٹر میں ایسا ہوا۔ اِس مناسبت سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی فضائیہ کے طیارے بھی ہوا میں پہنچ گئے تھے۔ دوسری جانب بھارت کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اُنہیں اِس واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Konflikt Indien Pakistan
پاکستان اور بھارت کے فوجی: واہگہ بارڈر چوکی پر اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے شام کو اتارتے ہوئے۔ سامنے بھارتی فوجی ہیں اور پیچھے پاکستانی

پاکستان کی وزیر اطلاعات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اِس مناسبت سے بھارتی ائر فورس سے بات کی گئی ہے اور اُن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ غلطی سے ہوا ہے۔ پاکستانی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ الرٹ ہے لیکن وہ کسی قسم کی کشیدگی میں اضافے کے خواہاں نہیں ہیں۔

ممبئی دہشت گردانہ واقعیات کے بعد بھارتی فضائیہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ انتہائی محتاط انداز میں حرکت کر رہی ہے۔

ممبئی دہشت گردانہ واقعیات کے بعد پاکستان کی مذہبی تنظیم جماعت الدعوہٰ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اُس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اُس کے دفاتر کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ کئی لیڈروں کو نظر بند بھی کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کے لئے برطانوی وزیر اعظم نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔