1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی ڈوئچے ویلے سے بات چیت

9 فروری 2007

یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار سے مطمئن ہے۔ اس بات چیت کے بعد پورپ اور ہمارے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ خورشید قصوری

https://p.dw.com/p/DYHj
تصویر: AP

پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے زیر قیادت ایک وفد نے جمعرات کے روز جرمن دارلحکومت برلن میں یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ یورپی وفد کی قیادت جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائیر کر رہے تھے۔ان مذاکرات کا مقصد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سفارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا۔ جرمنی ا س وقت یورپی یونین اور ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم G8 دونوں کا صدر ملک ہے۔ اس حیثیت سے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات میں جرمنی ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے اپنے اس دورے کی اہمیت، جرمنی کے ساتھ اقتصادی روابط کے مستقبل اور پاک۔افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات جیسے معاملات پر بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ً جنوبی افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی افواج کی موجودگی اور شمالی افغانستان میں متعین جرمن امن دستوں کی جانب سے ملکی تعمیرِنو کے کاموں میں فعال کردار کی وجہ سے بھی جرمنی اِس پوزیشن میں ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیاسی اور سفارتی کشیدگی کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔