1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

پاکستانی چائے والے کے حسن پر پڑوسی ملک کی دوشیزائیں فدا

بینش جاوید
18 اکتوبر 2016

سوشل میڈیا صارفین اسلام آباد کے ایک چائے والے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس پاکستانی نوجوان کی تصویر کو بھارت میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/2RMje
Screenshot Dawn.com Chai Wala Tee Zubereiter Pakistan   Jiah Ali
تصویر: dawn.com

اس شخص کی تصویر کو سب سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جیا علی نے شیئر کیا تھا۔ جیا علی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شخص اسلام آباد کے اتوار بازار میں ملا تھا اور انہوں نے اچانک اس کی تصویر لے لی تھی اور انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ تصویر اتنی مشہور ہو جائے گی۔ یہ تصویر پاکستانی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ بن گئی ہے۔ ہیش ٹیگ چائے والا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا۔

بھارت کے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس چائے والے نوجوان کی تصویر  کے بارے میں تحریر کیے اپنے مضمون میں لکھا،’’ اس نیلی آنکھوں والے چائے والے کو پاکستان کا جوہری ہتھیار کہا جا رہا ہے۔‘‘

پاکستان اور انڈیا میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے مزاح سے بھرپور اور دلچسپ ٹوئیٹس کے ذریعے اس تصویر کو پاک بھارت تناؤ سے جوڑا۔ کئی افراد نے اسے بھارت کے وزیر اعظم سے بھی ملایا۔

سوشل میڈیا پر اس شخص کی شہرت کے بعد پاکستان کے کئی میڈیا چینلز بھی اس نوجوان کے بارے میں رپورٹ کر رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک ٹوئیٹ سے فواد خان کے بجائے ہماری توجہ کا مرکز یہ چائے والا بن گیا ہے۔

بھارت سے شرتی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا،’’پاکستان کے پاس اتنا جازب نظر چائے والا ہے، ہمیں اس ملک پر بم نہیں پھینکنا چاہیے۔‘‘

جنونی ایشائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمین نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا،’’ پاکستان اور بھارت کے تناؤ میں کمی آگئی ہے، اس خطے میں چائے والا ٹرینڈ کر رہا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا صارف سہیل چیمہ نے لکھا،’’ چائے والا پاکستان کی جانب سے بھارت کی لڑکیوں پر ایک سرجیکل اسٹرائیک ہے، اب ہمیں دوسرے ہتھیار نکالنے کی ضرورت نہیں۔‘‘

شمع جنیجونے لکھا،’’ یہ چائے والا کرہء ارض کا خوبصورت ترین شخص ہے۔‘‘