1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کرکٹ بورڈ میں استعفوں کی بھرمار

20 مارچ 2007

عالمی کپ 2007 میں ناتجربہ کار تصور کی جانے والی ٹیم آئر لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کا نقشہ ہی تبدیل کر کہ رکھ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMw

آجکل پاکستانی عدلیہ میں ہی استعفوں کی بھرمار نہیں ہے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس کی ذد میں آچکا ہے۔آئر لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پہلے کپتان انضمام الحق نے کپتانی کے عہدے سے استعفی دیا ، اور اب پاکستان کے کرکٹ بورڈ کی پوری سلیکشن کمیٹی کے عہدے داران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین نسیم اشرف اور چیف سلیکٹروسیم باری نے اپنے استعفوں کی کاپیاں بورڈ کے سرپرست اعلی صدر مملکت پرویز مشرف کو بھجوادیں۔

وسیم باری کو شہر یار خان کے دور میں عامر سہیل کی جگہ چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔ ان کے دور میں پاکستانی ٹیم دو مرتبہ کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں شریک ہوئی لیکن دونوں مرتبہ ٹیم پہلے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی تھی۔ تمام عہدے داراں نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اخلاقی طور پر اپنے استعفے پیش کئے ہیں۔