1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

25 فروری 2009

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ آخری روز کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے۔

https://p.dw.com/p/H133
میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پاکستانی کپتان یونس خانتصویر: AP

میچ کے آخری روز میزبان ٹیم نے 121 رنز کی لیڈ دی تھی۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تواس کی ابتدائی تین وکٹیں جلد ہی گر گئیں تاہم کمارا سنگاکارا نے کپتان جے وردھنے اور اور سماراویراکے ساتھ مل کر میچ کو ڈرا کی جانب گامزن کر دیا۔سنگارا 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سماراویرا24 اور وکٹ کیپر پراسان جے وردھنے سات رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز 765 رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلئیر کر دی تھی۔کپتان یونس خان کی شاندار ٹرپل سنچری کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی دھواں دھار اننگز کھیلی اوروہ 185 گیندوں پر پانچ چھکوں اورآٹھ چوکوں کی مدد سے 158 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاسر عرفات نے بھی آؤٹ ہوئے بغیر پچاس رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمر گل اور دنیش کنیریا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔