1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ جاری

16 نومبر 2008

ابو ظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانی والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اورآخری کرکٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fvz4
پاکستانی ٹیم سیریز تین صفر سے جیتنا چاہتی ہےتصویر: AP

پاکستان نے اس میچ میں اپنی اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پچاس اوورز کھیلتے ہوئے دو سو تہتر رنز بنائے جس میں محمّد یونس کی شاندار سینچری بھی شامل ہے۔ آخری اوورز میں مصبح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ اناسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اس سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں حتمی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب اختر زخمی ہونے کے باعث آج کا میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

Tennisspieler Novak Djokovic Serbien
سربیا کے نوواک ڈوکووچتصویر: AP


ادھر ٹینس میں عالمی نمبر تین سربیائی کھلاڑی نوواک ڈوکووچ نے اپنا پہلا ٹینس ماسٹرز کپ جیت لیا ہے۔ شنگھائی منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈوکووچ نے روسی کھلاڑی نکولے ڈیوی ڈینکو کو چھ ایک اور سات پانچ سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر دو کھلاڑی راجرر فیڈرر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے قبل ہی اپنا میچ اسکاٹ لینڈ کے اینڈی مرّی سے ہار گئے تھے۔ عالمی نمبر ایک رافائل ندال زخمی ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے دست بردار ہو گئے تھے۔