1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے قریب

24 مئی 2011

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/11MPB
تصویر: AP

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔ ویسٹ انڈیز کو یہ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کی ضروت ہے جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانی ہو گی۔ بظاہر پاکستان کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔ لیکن پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی اپنی خواہش پوری نہیں کر پایا۔ اس سے قبل پاکستان کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق اور توفیق عمر نے اپنی سنچریاں مکمل کیں اور 377 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈکلیئر کی۔ یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو427 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز پر ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ تنویر احمد نے اوپنر کریگ بریتھویٹ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ پھر پاکستانی اسپنرز نے اپنا جادو جگایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا۔ اسپنر عبد الرحمن نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ تنویر احمد اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

Flash-Galerie Cricket Kieron Pollard
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا ٹاپ آرڈر ناکام ہو گیاتصویر: AP

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف 45 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ ان میں سے اسے 15میں کامیابی اور 15 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اتنے ہی ٹیسٹ برابررہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست 2000ء کے دورہ ویسٹ انڈیز میں ہوئی تھی ۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : ندیم گِل