1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ: عوامی ردِ عمل اور معیشت کا بحران

28 جون 2008

موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کو توانائی کے بحران کا مسئلہ پچھلی حکومت کی جانب سے ورثے میں ملا ہے۔

https://p.dw.com/p/ES8K
بعض مبصرین کے مطابق پچھلی حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیاتصویر: picture-alliance/ dpa
مگر عام افراد کی زندگی جہاں شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے اجیرن ہو چکی ہے وہاں پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری مراکز کو بھی اس کا خمیازہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے چند نئے منصوبے شروع کیے ہیں جن کے عمل میں آنے میں کم از کم دو سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈان اخبار سے وابستہ صحافی شیر باز مزاری کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں پاکستان کی نئی حکومت اس تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے کہ اس کی نظیر پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی۔