1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں حکومتی اعلان کے مطابق معزول ججوں کی بحالی غیر یقینی

26 اپریل 2008

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کے بعد، یہ بات تقریبایقینی ہو گئی ہے کہ یوسف رضاگیلانی کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر ان ججوں کو بحال نہیں کراسکے گی۔

https://p.dw.com/p/DouS
ججوں کی بحالی کے لئے پاکستانی وکلا کے ایک مظاہرے کی تصویرتصویر: AP

پاکستان میں موجودہ مخلوط حکومت میں شامل جماعت مسلم لیگ نون کے ایک مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی معتمد جاوید ہاشمی نےکہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں نئی حکومت معزول ججوں کو بحال نہ کرا سکی تو ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

دریں اثنا ء پاکستان میں بہت سے سیاسی حلقے یہ کہہ رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کے بعد یہ بات قدرے یقینی ہو گئی ہے کہ یوسف رضاگیلانی کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر ان ججوں کو بحال نہیں کراسکے گی۔ اس تناظر میں اسلام آباد میں شکور رحیم نے اپنی ایک رپورٹ کا موضوع اس بات کو بنایا کہ معزول ججوں کی بحالی اگرہو گی تو کب تک، اور یہ بھی اس بارے میں مسلم لیگ نون کے ساتھ ساتھ نئی حکومت میں وزیر قانون فاروق نائک کیا کہتے ہیں۔